Sahetmand Zindagi ke liye Mukammil Rahnumai صحت مند زندگی کے لئے ایک مکمل رہنمائی
“صحت اللہ کی بڑی نعمت ہے۔ اگر صحت ہے تو ہم اللہ کی توفیق سے دینی و دنیاوی ذمہ داریا بخوبی ادا کر سکتے ہیں۔زندگی میں خوش رہنے کے لئے تمام وسائل موجود ہوں، لیکن صحت نہ ہو تو انسان خوش نہیں رہ سکتا۔ اتنی بڑی نعمت کا ہم میں سے اکثر حضرات کوئی خیال نہیں رکھتے اور نہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
اسلام میں صحت مند زندگی کے لئے بڑی تفصیل موجود ہےجس کو حتی الامکان اس کتاب میں جمع کیا گیا ہے۔کوئی بھی شخص اسلام کی ان تعلیمات پر اخلاص سے عمل کرے تو جہاں اس کواس سے اخروی فائدہ حاصل ہوگا، وہیں اسے دنیاوی فوائد بھی حاصل ہوں گے ان شاء اللہ۔ ان دنیاوی فوائد میں سے صحت بھی ہے۔
اس کتاب میں مصنفہ امیرہ عیاد نے قرآن و سنت کی روشنی میں پھر سائنس کے انکشافات کے ذریعہ بتایا ہے کہ ہم اپنی صحت کی دیکھ بھال کیسے کر سکتے ہیں اور کیسے مہلک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، باذن اللہ۔ اس کتاب کا مطالعہ ہر اس شخص کے لئے ضروری ہے جو اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہتا ہے۔
“
Reviews
There are no reviews yet.